سین برنارڈنینو /واشنگٹن، 5 دسمبر (رائٹر) امریکی خفیہ ایجنسی (ایف بی آئی)نے کہا ہے کہ کیلیفورنیا میں ہوئی فائرنگ کی تحقیقات دہشت گردی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جا رہی ہے۔
ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ تفتیش کار اب تک فائرنگ کے محرکات کا تعین
نہیں کرسکے ہیں لیکن اب تحقیقات دہشت گردی کے پہلو کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کی جارہی ہیں۔
امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ’ایف بی آئی‘ نے اعلان کیا ہے کہ ایجنسی کیلی فورنیا میں معذوروں کے ایک مرکز میں ہونے والی فائرنگ کی دہشت گردی کا واقعہ سمجھتے ہوئے تحقیقات کر رہی ہے